ن لیگ کی شکست یقینی، میرپور کے عوام تیر سے شیر کا شکار کریں گے،بلاول بھٹو


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے ن لیگ کی شکست یقینی،میرپور کے عوام تیر سے شیر کا شکار کریں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو نے کہاکشمور ہو یا کشمیر، میرپور ہو یا میرپورخاص، عوام اپنے حق حاکمیت ،ملکیت پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،نواز شریف برا نہ مانیں، کشمور ،کشمیر، میرپور ،میرپورخاص صرف ناموں میں ہی نہیں بلکہ مزاج، غیرت اور اپنے حقوق کےلئے ڈٹ جانے کے جذبے میں بھی ایک جیسے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہاعوام اپنے حقوق کا سودا کرنے کےلئے تیار نہیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں،کسی شہر ،صوبے کو اختیار نہیں دیں گے،ماضی کے انتخابات کی طرح اب بھی ن لیگ کاصفایا ہوگا۔