کالعدم ایکشن کمیٹی کی دہشتگردی، فورسز،شہریوں پر حملہ، 2اہلکار شہید

راولا کوٹ ،پونچھ:(مشرق نیوز)کالعدم ایکشن کمیٹی کے جتھوں کا سکیورٹی فورسز،عام شہریوں پر حملہ،رینجرز سمیت 2اہلکار شہید،ایک زخمی ہوگیا۔

مذموم ایجنڈے میں ناکامی کے بعد کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پر گولیاں برسائیں،بزدلانہ کارروائی کے بعد امن وامان کی بحالی کیلئے پیش قدمی کرنے والی پولیس اور معاونت کیلئے پہنچنے والی رینجرز پر مسلح جتھوں نے جدید ہتھیاروں سے سیدھی فائرنگ کردی ،ینجرز اہلکار جام شہادت نوش کرگیا۔

پونچھ ڈویژن میں کلیئر آپریشن کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح شدت پسند جتھوں کی فائرنگ سے میرپور ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل عاقب شہید ،فیڈرل کانسٹیبلری کے کانسٹیبل شہزاد شدید زخمی ہوگئے۔