کوٹلی: (مشرق نیوز) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے اہم انتخاب،پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکوٹلی کے عوام ، پیپلز پارٹی کا رشتہ محض سیاسی نہیں ،خاندانی نوعیت کا ہے،پیپلز پارٹی ،کشمیری عوام کا 3نسلوں پر محیط رشتہ قربانی، وفاداری ،عوامی خدمت کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے،آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے اہم انتخاب ہے، عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔
چیئرمین پی پی نے کہاآئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے ،مقصد کےلئے کوٹلی کی تمام نشستوں پر کامیابی چاہتے ہیں،پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑتے رہیں گے۔
آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے اہم انتخاب، حکومت بنائیں گے،بلاول بھٹو



















