وزیراعلیٰ مریم نواز نے امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت دےدی

لاہور: (نمائندہ خصوصی)پنجاب میں سرمایہ کاری و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ،مریم نواز سے 30 رکنی امریکی کاروباری وفد نے ملاقات کی،پر تپاک و پر خلوص استقبال کیا گیا۔

امریکی بزنس وفد میں میڈیکل، منرل، مینوفیکچرنگ،آئی ٹی،انڈسٹری،ہاسپٹلٹی،انرجی، الیکٹرونکس،مارکیٹنگ سمیت مختلف شعبوں کی معروف کاروباری شخصیات شامل ہیں،ملاقات کے دوران پنجاب حکومت ، امریکی کاروباری برادری کے درمیان باہمی سرمایہ کاری،اقتصادی روابط ،پائیدار تجارتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا،امریکی کاروباری وفد نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو امریکہ آنے کی دعوت دی،وزیر اعلیٰ نے اظہار آمادگی کیا۔

کاروباری وفد نے مریم نوازکے ستھرا پنجاب پروگرام کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان بزنس کےلئے مکمل تیار ہے، پنجاب حکومت نے بہترین مہمان نوازی اور شاندار تعاون کیا۔

دریں اثنا امریکی بزنس وفد سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا امریکہ سے آئے متحرک وفد کا استقبال کرنا انتہائی اعزاز کی بات ، وفد کی پنجاب میں موجودگی امریکی سرمایہ کاروں کے بحال شدہ اعتماد کا اشارہ ہے،امریکہ طویل عرصے سے پاکستان کے سب سے اہم اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک رہا ہے،پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت سے آگے بڑھنا چاہیے،ملاقات کو ممکن بنانے پر SIFC کا شکریہ ادا کرتے ہیں،امید ہے ملاقات مثبت نتائج لائے گی۔

مریم نواز نے کہاپنجاب پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے پیچھے ڈرائیونگ فورس ،ترقی پذیر IT ایکو سسٹم ، ٹیکنالوجی کے ماہرین کا بڑا پول موجود ہے،چیف منسٹرز گلوبل انویسٹمنٹ گیٹ وے پنجاب میں سرمایہ کاری کو آسان بنائے گا،میرا دفتر یقینی بناتا صوبائی محکمے وقت پر کام پورا کریں،- صوبائی محکمے بغیر کسی بیوروکریٹک تاخیر ،سرخ فیتے کے کام کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔