حکومت آئینی مدت پوری کرے گی،طارق فضل چودھری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے حکومتی خاتمے یا پیپلزپارٹی کی علیحدگی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا حکومت آئینی مدت پوری کرے گی،خاتمہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ایسے حالات نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہاحکومت اپنا کام بہت اچھے طریقے سے کررہی ،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بلاول بھٹو زرداری کو مس گائیڈ کر رہی ہے، بلاول بھٹو شفاف انتخابات کو سیاسی مقاصد کیلئے متنازع بنا کرجلتی پر پٹرول ڈالنے کا کام کر رہے ہیں،وفاقی وزیر نے کہاآزادکشمیر کے انتخابات کو متنازع بنانا پاکستان اور کشمیر کاز سے زیادتی ،نئے انتظامی یونٹس کا قیام سیاسی عمل اور مشاورت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔