اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے مقررہ طریقہ کار کے بغیر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کو غیرقانونی قرار دےدیا۔
جسٹس اعظم خان نے ترکیہ سے ڈی پورٹ شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے کیس کا 5صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاشہری پر سفری پابندیاں قانونی اتھارٹی اور مقررہ طریقہ کار کے بغیر عائد نہیں کی جاسکتیں، غیرقانونی انٹری یا کسی اور ممنوعہ فعل سے ڈی پورٹ کیے شخص کو بغیر اتھارٹی کی منظوری کے غیرمعینہ مدت پی سی ایل پر نہیں رکھا جاسکتا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ریکارڈ سے ظاہر نہیں ہوتا کسی اتھارٹی نے طے کیا ہو درخواست گزار کا نام پی سی ایل پر رکھا جائے،ریکارڈ میں ایسا کچھ موجود نہیں پاکستان یا ترکیہ میں کوئی سزا یا زیرالتوا فوجداری مقدمہ موجود ہے۔
مقررہ طریقہ کار کے بغیر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنا غیر قانونی ہے،ہائیکورٹ

















