اسلام آباد،لاہور: (بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر) پٹرول بم عوام پر بھاری،مہنگائی مزید بلند،27اشیاءکے نرخ بڑھ گئے،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 27اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 6سستی ،18کے نرخوں میں استحکام رہا،ہفتہ وارمہنگائی میں اوسطاً 0.91 فیصد کمی ریکارڈ ،سالانہ بنیادوں پر شرح 9.05 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اشیائے خورونوش پر بھی پڑے،ایک ہفتے میں پیاز 7.62،انڈے 3.16، آٹا 2، آلو 1.93،پٹرول 2.46،ڈیزل 4.17،ایل پی جی 1.90 فیصد مہنگی ہوئی۔
دوسری جانب اوگرانے ایل پی جی 12.89روپے کلو مہنگی کردی،نئی قیمت 254.32روپے کلو مقرر کردی گئی،11.8 کلوکاگھریلو سلنڈر 3092تک جاپہنچا۔
پٹرول بم عوام پر بھاری،27اشیا کے نرخ بڑھ گئے،ایل پی جی بھی مہنگی



















