حالات خطرناک،نواز،زرداری،مولانا آئین بچانے کےلئے آگے آئیں،اچکزئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے کہاہے ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے،نواز شریف، آصف زرداری،فضل الرحمن آئین بچانے کےلئے آگے آئیں،محموداچکزئی نے کہاجمہوریت کو روندنے والے مجرم ہیں،آئین نہ رہا تو خدانخواستہ پاکستان کو خطرہ لاحق ہو جائےگا، بتایا جائے دہشتگردی کی وجوہات کیا ہیں؟۔

علامہ راجہ ناصر عباس،مشتاق احمد نے کہا پاکستان آزاد نہیں ، عدلیہ، الیکشن کمیشن، پارلیمان قید،ایوان میں عزت و غیرت ختم ہوگئی ، پارلیمان قبرستان بن گیا،فاتحہ پڑھنی چاہیے۔