کلیدی سفارتی کردار،پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم غیر متوقع شراکت دار بن گیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ) ایران تنازع میں کلیدی سفارتی ثالثی،پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم غیر متوقع شراکت دار بن گیا۔

معروف امریکی ویب سائٹ ووکس نے کہا پاکستان نے امریکہ ، ایران کے درمیان رابطوں، جنگ بندی و مذاکراتی عمل میں مرکزی کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ،وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی کوششوں کی قیادت کی،پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان 1979 کے بعد اعلیٰ ترین سطح کے مذاکرات کی میزبانی کی گئی، واشنگٹن ،تہران دونوں پاکستان کو قابل اعتماد رابطہ کار و ثالث سمجھتے ہیں، صدر ٹرمپ نے کھل کرسفارتی کردار کو سراہا۔

ووکس کے مطابق پاکستان ،امریکہ میں دہشتگردی کےخلاف تعاون و اہم معاہدوں پر پیشرفت جاری ہے، کرپٹو ،نایاب معدنیات کے شعبوں میں بڑے معاہدے طے پا گئے،بدلتی امریکی ترجیحات کے باعث پاکستان کی علاقائی ،عالمی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان امریکہ، چین، سعودی عرب ،ایران کے ساتھ بیک وقت موثر روابط برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان مشرق وسطیٰ کی سفارت کاری میں اہم اور موثر فریق بن چکا ،عالمی تنازعات کے حل میں اپنی بین الاقوامی ساکھ ،اثر و رسوخ مزید مضبوط کیا، پاکستان علاقائی و عالمی سطح پر ناگزیر سفارتی شراکت دار کے طور پر اپنی اہمیت منوا رہا ہے۔