پیانگ یانگ:(مشرق نیوز)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے میزائلوں کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کردی۔
میزائل فیکٹری کے دورے کے دوران کم جونگ ان نے کوریائی فوج کی بدلتی آپریشنل ضروریات کے مطابق پیداوار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا،سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں کم جونگ ا±ن کو درجنوں ہواسونگ11 شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں (ایس آر بی ایم) کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
شمالی کوریا کے سربراہ نے میزائل پیداوار بڑھانے کی ہدایت کردی


















