شمالی کوریا کا جنگی بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا اعلان


نامپو :(مشرق نیوز) شمالی کوریا نے جنگی بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے مستقبل میں 10 ہزار ٹن وزنی جدید جنگی بحری جہاز بھی تیار کیے جائیں گے۔

کم جونگ ان نے شمالی شہر نامپو میں جنگی بحری جہاز چوئے ہیون کی باضابطہ شمولیت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہابحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا پروگرام منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے،حکمت عملی یقینی بنانے کےلئے ضروری ہے شمالی کوریا کی جوہری قوت مختلف حالات میں موثر انداز میں استعمال کی جا سکے۔