خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ‘ گورنر خیبرپختونخوا

لاہور: ( کورٹ رپورٹر)صوبائی محتسب انسداد ہراسگی پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے خیبر پختونخوا کی محتسب برائے انسداد ہراسگی بیرسٹر رباب مہدی کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خواتین کو ہراسگی سے تحفظ فراہم کرنے، محفوظ اور باوقار ماحول کے فروغ، ادارہ جاتی تعاون اور دونوں صوبوں میں محتسب کے اداروں کی کارکردگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔