راولپنڈی،سوات :(بیورورپورٹ)کے پی،بلوچستان میں آپریشنز،36دہشتگرد جہنم واصل، ایلیٹ فورس کا جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے، سکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس بنیادوں پر متعدد کارروائیاں کی گئیں، شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرکے تباہ کر دیا گیا۔
ادھر سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس ،سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی ہلاک ،متعدد زخمی ہوگئے،پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں سٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کےساتھ کنٹرول حاصل کرلیا ،ذرائع کے مطابق 4خوارج نے مکان میں پناہ لےکر اہلخانہ کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا،آپریشن میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل گلفام نے جام شہادت نوش کیا۔
کے پی،بلوچستان میں آپریشنز،36دہشتگرد ہلاک، ایلیٹ فورس کا جوان شہید


















