واشنگٹن: (بیورورپورٹ)امریکہ نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے دھمکی دےدی۔
وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ایران پر ایسی پابندیاں عائد کریںگے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،اگلے ہفتے مزید اعلانات کےلئے تیار رہیں، ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے اقدامات پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے،اقدامات میں معاشی دباو بڑھانے کے ساتھ آبنائے ہرمز کی پابندیاں بھی شامل ہوں گی۔
سکاٹ بیسنٹ نے کہاایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے اقدامات اور آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی کا ایسا امتزاج ہوگا جس کی دنیا نے مثال نہیں دیکھی،آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی برقرار رہے گی، ایرانی بندرگاہوں کی طرف کسی چیز کا آنا یا جانا ممکن نہیں رہے گا۔
وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا امریکی فوج کے پاس اتنے وسائل موجود ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتے، ضرورت کے مطابق بحری جہازوں کو خطے میں بھیجا ،واپس بلایا جا سکتا ہے۔
امریکہ نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے دھمکی دےدی


















