ڈیزل سستا ہونے پرٹرانسپورٹ کرایوں میں 10فیصد کمی


لاہور:(کامرس رپورٹر)ڈیزل سستا ہونے پرٹرانسپورٹ کرایوں میں 10،انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 8 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا گیا۔

صدرپاکستان منی مزدا وگڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیرعلی نے کہا حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے حق میں بہتر فیصلہ کیا،عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف ملے گا۔