غزہ منصوبے پر مکمل عملدرآمد پائیدار امن کا قیام یقینی بنائے گا،پاکستان


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے غزہ منصوبے پر مکمل عملدرآمد پائیدار امن کاقیام یقینی بنائے گا۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاپاکستان غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کو خوش آئند سمجھتا ،ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ کی مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہتے ہےں،توقع ہے حالیہ پیشرفت غزہ امن منصوبے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں پر مکمل عمل درآمد کی راہ ہموار اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاسفارتی کوششیں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی،مقصد کےلئے بین الاقوامی قانون، عالمی برادری کی قانونی حیثیت اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق قابل اعتماد ،مقررہ مدت پر مبنی سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جانا چاہئے۔