کراچی:( ) مالی سال کے اختتام پر پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024-25 میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 84 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تاہم رواں مالی سال دوبارہ خسارے میں چلا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، جون 2025 میں 22 کروڑ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ، مئی 2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر سرپلس میں تھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گورنر سٹیٹ بینک کے تخمینے کے مطابق رہا، گورنر سٹیٹ بینک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا صفر سے ایک فیصد تھا۔
کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیا



















