راولاکوٹ:(مشرق نیوز)پاک فوج کی جانب سے راولاکوٹ میں منیر اور 15 چوک پر 2 موبائل فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
مقصد عام شہریوں کو دہلیز پر مفت و معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے، طبی عملے کی جانب سے کیمپوں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں،ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 100 سے زائد افراد کا معائنہ کیا۔
شہریوں نے بروقت و مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔
پاک فوج کے راولاکوٹ میں مفت میڈیکل کیمپس


















