کراچی:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے صوبوں کی تقسیم پر لاشیں نہیں گرنے دینگے، نظام کو ناکام کہنے والے جاکر کامیاب ترین منصوبے تھر کا معائنہ کریں۔
مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاصوبے بنانے کا آئین میں طریقہ کار دو تہائی اکثریت ہے،نئے صوبوں کے معاملے پر مباحثہ کرنے میں کوئی قباحت نہیں،احتجاج سب کا حق ہے لیکن ایک طریقہ کار ہوتا ہے، تھر کول منصوبے کی کامیابی مقامی آبادی، سرمایہ کاروں ،حکومتی اشتراک کا نتیجہ ، چینی کمپنیوں ،مقامی افراد کی شراکت داری نے تھر میں کامیاب ماڈل قائم کیا، کان کنی کے منصوبے مقامی آبادی کو ساتھ لیے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔
صوبوں کی تقسیم پر لاشیں نہیں گرنے دینگے، وزیراعلیٰ سندھ


















