لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ سعدرفیق نے کہاہے سارا بجٹ آزاد کشمیر پر نہیں لگایا جا سکتا، پورے ملک کو ساتھ لےکر چلنا ہوتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہاآزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں افسوسناک صورتحال ،احتجاج کرنے والے اور ریاستی ادارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا،صورتحال کی اصل وجہ آزاد کشمیر کی بیڈ گورننس ہے،مہاجرین نے کشمیر کاز کےلئے بہت قربانیاں دیں ،نشستوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
ملک کا سارا بجٹ آزاد کشمیر پر نہیں لگایا جا سکتا، سعد رفیق



















