ایران کے تمام تمام بجلی گھر اور پل تباہ کر دیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے توانائی اہداف کو آخر میں نشانہ بنائیں گے، ایران کے تمام بجلی گھر تباہ کر دیں گے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہوں کہ اب کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے تمام پل بھی تباہ کر دیں گے، ایران میں ابھی کچھ جنگ لڑنے کی صلاحیت باقی ہے لیکن یہ بہت زیادہ نہیں، یہاں تک کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہو جائیں۔

امریکی صدر کا دوران انٹرویو مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے نمائندوں نے منگل کے روز ایران کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔