کوٹ رادھاکشن ،بجلی کا بل زیادہ آنے پر مزدور کی خودکشی

قصور:(بیورورپورٹ)کوٹ رادھاکشن میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر مزدور نے خودکشی کر لی۔

واقعہ نواحی گاوں بھوتن پورہ میں پیش آیا ،ناصرمحنت مزدوری کرتا اور 2بچوں کا باپ تھا،ہمسایوں نے کہااہلخانہ بہاولنگر گئے ہوئے تھے، ناصر بل زیادہ آنے شدید پریشان ،رقم 41 ہزار 62 روپے تھی،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔