چلاس:(مشرق نیوز)چلاس میں ہونےوالے کلاوڈ برسٹ سے وادی تھور میں تباہی،مکانات، فصلیں ،باغات،گاڑیاںاور رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے ،مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،واپڈا کالونی ،روڈ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا فوری ریلیف آپریشن شروع ،نقصانات کا جائزہ لینے کےلئے اقدامات کیے جائیں۔
اے ڈی ڈیزاسٹر مینجمنٹ دیامر امتیاز احمد نے کہاچلاس کی سیلاب سے متاثرہ ویلی میں ریلیف آپریشن ،روڈ کھلوانے کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں اور ریلیف آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کلاوڈ برسٹ سے وادی تھور میں تباہی، زمینی رابطہ منقطع

















