لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ پر اہم اجلاس ہوا ،پانی کی بچت ،گراونڈ واٹر مینجمنٹ پر رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز کے آنےوالی نسلوں کے پانی کی حفاظت کے ویژن کے تحت صوبے بھر میں 110 منی ڈیمز بن گئے،وزیراعلیٰ نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کےلئے آن گراونڈ واٹر باڈیز کا پلان طلب کر لیا،پوٹھوہار کے بارانی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے 3 سالوں میں 800 مزید منی ڈیمز بنانے کی منظوری دےدی، پوٹھوہار میں 800 نئے مینی ڈیمز کے قیام سے 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی،مریم نواز نے زیر زمین پانی کی مینجمنٹ کےلئے موجودہ لیگل فریم ورک کو مزید فعال و بہتر بنانے،محکمہ زراعت، آبپاشی، ہاوسنگ اور لوکل گورنمنٹ کو پانی کی بچت کےلئے یکجا ہو کر کام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا سمجھدار قوم پانی کے ایک ایک قطرے کو محفوظ بناتی ہے۔
دریں اثنا ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریپ، بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریپ، بچوں سے زیادتی ، بدعنوانی کے مکمل خاتمے کےلئے فول پروف پلان طلب کر لیا،لاہور میں مزید 2,000 سے زائد نئے سیف سٹی کیمرے نصب کرنے کی منظوری دےدی ،اجلاس میںسیف سٹی پراجیکٹ کی مزید 98 تحصیلوں ، کچے کے علاقوں تک توسیع ،سائبر کرائم سے نمٹنے کےلئے خصوصی سائبر یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
مریم نواز نے موبائل پولیس سٹیشنز کو شہریوں کی دہلیز تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس تھانے نہ آنے والے شہریوں کی گھر جاکر داد رسی کرے، سی سی ڈی کے قیام کے بعد صوبے میں کرائم ریٹ میں واضح کمی آئی ،خواتین ،بچے میری ریڈ لائن ہیں،خواتین ،بچوں کےخلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس اپنائیں۔
پولیس تھانے نہ آنے والے شہریوں کی گھر جاکر داد رسی کرے،مریم نواز



















