وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت، وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم کابعض وفاقی وزارتوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد، کابینہ میں نوجوان و نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محنتی، متحرک اور نتائج دینے والے اراکین کو آگے لانے کا فیصلہ کرلیا گیا،شہبازشریف نے مشاورت مکمل کرلی،نئے شامل ہونے والے اراکین کو وزیر مملکت کے عہدے دئیے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر وزیراعظم کو تشویش ہے،شہباز شریف نے چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا،وزارت آبی وسائل کی کارکردگی سے بھی وزیراعظم شہباز شریف غیر مطمئن ہیں،قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کےلئے بعض وزارتوں میں اصلاحات لانے پر بھی غور کیا گیا۔