غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی،غزہ میں حملے،9فلسطینی شہید،متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا،شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،اسرائیلی گولہ باری نے دیر البلاح میں الاقصی شہدا ہسپتال میں ادویات اور طبی سامان پر مشتمل گودام بھی تباہ کر دیا،متعدد علاقوں میں چھاپوں کے دوران 18فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
دریں اثناجنوبی علاقے صبرہ میں طویل امدادی کارروائی کے بعد ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے 112 افراد کی نعشیں اور انسانی باقیات ملبے سے نکال لی گئیں،امدادی کارکنوں نے 136 گھنٹے مسلسل کام کرتے ہوئے ملبے سے نعشیں ،باقیات برآمد کیں، 40 بچے، 38 خواتین اور 7 معذور افراد بھی شامل ہیں۔
غزہ ،اسرائیلی حملے میں9شہید، ایک خاندان کی 112 نعشیں ملبے سے برآمد


















