نیویارک: (بیورورپورٹ)سلامتی کونسل نے 2اگست کو کبل میں پولیس سٹیشن کے باہر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے16پاکستانی شہری جاں بحق ،درجنوں زخمی ہوئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی،متاثرین کے اہلخانہ، حکومت پاکستان اور عوام سے ہمدردی و تعزیت ، زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان سلامتی کونسل نے کہا دہشتگردی بین الاقوامی امن وسلامتی کےلئے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے،دہشتگردانہ کارروائیوں کے مرتکب، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سرپرستوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،تمام ممالک بین الاقوامی قانون و سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق حکومت پاکستان سے تعاون کریں۔
سوات حملے کے منصوبہ سازوں،سرپرستوں کو کٹہرے میں لایاجائے،سلامتی کونسل


















