پنجاب نے 18ویں ترمیم کا زیادہ فائدہ اٹھایا اب دفاع کو تیار نہیں، بلاول بھٹو

گلگت :(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے پنجاب نے 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا اب دفاع کو تیار نہیں، گلگت کے عوام نے بھاری اکثریت کےساتھ مینڈیٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ماضی کے الیکشن میںسیٹیں چھینیں گئیں جبکہ فارم 45 کے مطابق پی پی کوبھاری اکثریت ملی،عوام کو فارم 45 کا بندوبست کرنا ہے، کسی کو عوام کا مینڈیٹ نہیں چھیننے دیں گے،گلگت میں حق ملکیت کا قانون پاس ہوچکا ،عوام نے 7 جنوری کو بھاری اکثریت دلوائی تو حکومت بننے کے بعد حق ملکیت کے قانون پر عملدرآمد ہوگا،پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، کہتے ہیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا گلگت بلتستان وسائل سے مالامال ، 7 جون کے بعد نوجوانوں کو نوکریاں دینگے،پوری امت مسلمہ امتحان سے گزر رہی ، ایران، لبنان، غزہ میں صورتحال سب کے سامنے ہے، گلگت کے عوام کو فیصلہ کرنا موجودہ حالات میں کونسی پارٹی مسائل حل کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ایران، پاکستان گیس پائپ لائن معاہدے کی بنیاد صدر زرداری نے رکھی، صدر زرداری نے اقتدار میں آکر تمام بیسز بند کرائے ،تاریخی فیصلے کی وجہ سے پاکستان محفوظ ہے، صدر آصف زرداری نے گلگت کو شناخت دی، خیبرپختونخوا کا نام رکھا، شہید بھٹو کا نواسا اور نواسی گلگت بلتستان کو آئین ،حقوق دلوائیں گے۔