لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہروعدہ سچ کر دکھایا،ویمن ڈے پرڈے کیئر سنٹرز کے قیام کاعہد تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ،صوبے بھر میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سی ایم سپیشل اینی شی ایٹو کے تحت ڈے کیئرسنٹرز کا پراجیکٹ مکمل کیا جا رہاہے،تمام اضلاع کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں 650 ڈے کیئرسنٹرزبنیں گے،ڈے کیئر سنٹرز کی تعمیر کےلئے ایک ارب روپے مختص کردئیے گئے۔
وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری ثمن رائے نے کہاپہلے مرحلے میں 390 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف مقرر کیاگیا ،350مکمل فنکشنل ، 40زیر تکمیل ہیں،اگلے مالی سال تک 650ڈے کیئر سنٹرزکے قیام کا ہدف بھی مقرر کر دیا،ہر ڈے کیئر سنٹرمیں بچوں کےلئے ایجوکیشنل میٹریل، کھلونے اور ایل سی ڈی نصب ہوگی،مریم نوازنے کہاورکنگ وویمن کا تحفظ ، بہترین سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے، ورکنگ وومن کی سہولت کےلئے صوبے بھر میں ڈے کیئر سنٹرز بن رہے ہیں۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا تحفظ خوراک کے عالمی دن پر محفوظ و غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، زراعت ،غذائی نظام و ترسیل سے وابستہ ہر فرد تحفظ خوراک کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے،غیر محفوظ خوراک سے پیدا کردہ بیماری و غذائی قلت کا سد باب مشترکہ ذمہ داری ،تحقیقی ادارے، نجی شعبے، سول سوسائٹی محفوظ، مضبوط اور صحت افروز غذائی نظام کی تشکیل کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔
پنجاب میں650 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف مقرر


















