ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ میں وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کی شرکت

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونےوالے جوانوں کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی،شہدا کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

دریں اثنا 2مسیحی فوجیوں کی آخری رسومات راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں ادا کی گئیں، سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا شہدا کی قربانیاں قوم کےلئے مشعل راہ ، وطن کے دفاع، امن اور خودمختاری کیلئے فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، قوم اہل خانہ کےساتھ کھڑی ہے۔