اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کشمیر میں حالات بگڑ چکے ،ریاست کی پالیسی واضح ہے، چند وفاقی وزرا مشکلات پیدا کررہے ، وزیراعظم اپنی ٹیم کو کنٹرول کریں ورنہ مشکلات میں اضافہ ہوگا، آزاد کشمیر کے مسائل حل کرنے کےلئے سیاسی انداز میں کوشش کی گئی ،وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کی بجائے بھڑکائی اب معافی مانگنے کےلئے بھی تیار نہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاچاہتے ہیں ایران امریکہ امن معاہدے کےلئے شہباز شریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں کامیاب ہوں،جنگ کی وجہ سے پاکستانیوں پر معاشی بوجھ پڑا ،پاکستان ایران تعلقات جنگ سے قبل بھی اچھے تھے مگر اب مزید بہتر ہوگئے، ،حالات بہتر ہونے سے سب سے پہلے پاک ایران گیس پائپ منصوبہ مکمل کریں گے،آزاد کشمیر میں عوام ،احتجاج کرنے والے گروپس کے ایشو سب کے سامنے ہیں، ہم چاہتے ہیں تمام مسائل سیاسی طریقے سے حل ہوں، پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کی کبھی بات نہیں کی گئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کلبھوشن یادیو پاکستان میں پکنک منانے نہیں،دہشتگردی کےلئے آیا ،ارادے آپ سب کے سامنے تھے، بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان کو نقصان پہنچاتا ہے، پاکستان کو بھارتی اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنا ہوگا، بھارتی و اسرائیلی سازش کا آسان ہدف بلوچستان ہے،چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں ،قوم ،تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو جائیں اور تمام مسائل کا مل کر مقابلہ کریں تو موجودہ جیوپولیٹیکل حالات میں پاکستان کےلئے موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہابلاشبہ وزیراعظم شہبازشریف ملک کو مسائل سے نکالنے کا عزم رکھتے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات و بات چیت سے ہی ممکن ہے،مسئلہ حل کرنے کیلئے فضل الرحمن کو کردار دینا چاہیے، مولانا احتجاج کرنے والوں ، آزاد کشمیر حکومت سے بات کریں،ملک بھر میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں، گلگت بلتستان میں حکومت بننے جا رہی ہے، 90 روز میں بلدیاتی الیکشن کی کوشش کریں گے،ایم کیو ایم کے مطالبات نہیں مانے جاتے تو وفاقی حکومت سے نکل جائے، آئینی ترمیم کراچی کے ممبران کیلئے لالی پاپ ہے، وقت آپس کے سیاسی اختلاف پر دھیان دینے کا نہیں۔
وزیراعظم چند وفاقی وزرا کو کنٹرول کریں ورنہ مشکلات بڑھیں گی،بلاول بھٹو


















