تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے لبنان پر حملہ یا اسرائیلی قبضہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگا، ممکنہ طور پرمذاکرات کا نیا دور جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہامفاہمتی یادداشت میں ایک طرف امریکہ و اسرائیل دوسری جانب ایران ،حزب اللہ فریق ہیںاب لبنان پر کسی بھی اسرائیلی حملے کو قبول نہیں کیا جائےگا،مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آبنائے ہرمز، امریکی بحری ناکہ بندی اور تعمیر نو پر بات ہوگی،جوہری پروگرام ،پابندیوں کے خاتمے کے معاملات دوسرے مرحلے میں زیر غور آئیں گے۔
ادھر فورس القدس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا ایران کےساتھ جنگ نے امریکہ کو بے اعتبار اور اسرائیل کے زوال کے عمل کو مزید تیزکردیا ،فلسطین و لبنان میں شدید حملوں کے باوجود مزاحمتی گروہوں نے میدان نہیں چھوڑا،آبنائے باب المندب مزاحمتی قوتوں کےلئے وننگ کارڈ ثابت ہوئی، بعض جدید امریکی جنگی جہاز بھی بحیرہ احمر عبور کرنے کی ہمت نہیں کرسکے۔
لبنان پر حملہ یا اسرائیلی قبضہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگا،ایران کاانتباہ



















