سابق وزیراعظم عمران خان انتہائی سخت سکیورٹی میں ہسپتال منتقل

اسلام آباد:( ) سابق وزیراعظم عمران خان کو انتہائی سخت سکیورٹی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقلی کیلئے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ، ہسپتال کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات جبکہ شفا ہسپتال کے وارڈ کو سب جیل قرار دیدیا گیا ۔

آئی جی پنجاب کی سربراہی میں ہسپتال کے اندر بھی انتہائی سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ، سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے ماہرڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دیدی گئی ، ماہر امراض قلب جرنل میڈیسن ، ماہر امراض چشم ، عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل ٹیم میں شامل ہیں۔