اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا سے پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خوریف کی ملاقات ،کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کھیلوں کی مفاہمتی یادداشتوں ،ایم او یوز پر عملدرآمد کو تیز کیا جائےگا۔
رانا ثنانے کہا دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص فٹبال کے شعبے میں تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھائینگے،روس کے روایتی و مقبول کھیلوں کے فروغ کےلئے بھی تعاون کو مزید وسعت دی جائےگی۔
روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کرکٹ کے فروغ کےلئے پاکستان کے تجربات اور مہارت سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا،امریکہ و ایران کے درمیان امن و استحکام کےلئے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
رانا ثناسے روسی سفیر کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق



















