پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی

ٹروبا (مشرق نیوز) برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے دھجیاں اڑا دیں۔ 211 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 58 رنز ناٹ آوٹ بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں محمد عباس 23، محمد رضوان 11، خرم شہزاد 4، شان مسعود 3، اذان اویس 3، امام الحق 3، علی عثمان 2جبکہ عامر جمال اور سلمان آغا بغیر کوئی رن سکور کئے آوٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جسٹن گریوز اور کیمار روچ نے 2، 2 جبکہ شمار جوزف نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل چوتھے روز میزبان ٹیم نے 126 رنز 7 کھلاڑی آوٹ سے کھیل کا اغاز کیا کیا اور 181 پر 210 رنز کی برتری کے ساتھ پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

کیمار روچ اور شیمار جوزف نے آٹھویں وکٹ کیلئے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں نے بالترتیب 18 اور 38 رنز سکور کئے۔ جومیل واریکن 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ جیڈن سیلز 6 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2، 2 اور عامر جمال نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔