مظفر آباد: ( ) الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے تمام انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو ہونے والی پولنگ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ۔
ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فیصلہ امن و امان کے تحفظات، بعض سیاسی شخصیات اور امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں و متعلقہ اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں کیا گیا ۔
پریس ریلیز کے مطابق ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی تاہم ضلع باغ کے 3 انتخابی حلقوں و ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی پولنگ ہوگی ۔
پونچھ و ضلع پلندری کے تمام انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی


















