وہاڑی:(بیورورپورٹ)وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران 2 واسا ملازمین گٹر میں گر کرجاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ پرانے لاری اڈا کے قریب پیش آیا،دونوں حفاظتی سامان کے بغیراترے ،صفائی کے دوران رسہ چھوٹ جانے سے گہرے گٹر میں جا گرے اور دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے،سنی ،ساول نامی کا تعلق ضلع خانیوال سے ہے،امدادی کارروائی کے بعد دونوں ملازمین کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں
وہاڑی، سیوریج لائن کی صفائی کے دوران 2 واسا ملازمین گٹرمیں گر کر ہلاک



















