ریاست فیصلے کرے حکمران جماعت اہم ہے یا قومی مفاد،بلاول بھٹو زرداری

مظفر آباد،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست فیصلے کرے حکمران جماعت اہم ہے یا قومی مفاد۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہامیرپورکے عوام کا شکر گزار ہوں اپنے ووٹ سے پیپلز پارٹی کو اکثریت دلوائی لیکن لگ رہا ریاست کے ہر فیصلے میں ن لیگ ترجیح ،نقصان کشمیر، پاکستان اور عوام کا ہو رہا ہے،قومی مفاد میں ریاست پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں، ن لیگ کے مفاد میں نہیں، آنکھیں کھولیں، ن لیگ کے مفاد کے نام پر پاکستان کا کیا حال ہوا، کشمیر کے ساتھ کیا کر رہے ہیں،آزاد کشمیر کوکبھی بھی مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے، کیا چاہتے ہیں پونچھ آزاد کشمیر کا نہیں مقبوضہ کشمیر کا لگے۔

چیئرمین پی پی نے کہاانٹرنیٹ بند کرنے سے آزاد نہیں مقبوضہ کشمیر لگے گا، کیا آپ سمجھتے ہیں تمام سیاسی پارٹیاں بیوقوف ہیں،کشمیر کاز کو بچانے کےلئے پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسی تسلیم کرنا پڑے گی،اپنے ہی ساتھیوں کی جانیں ضائع ہوتے نہیں دیکھ سکتے،آپ نے مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کےلئے کرائے اب کسی کو اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، پولنگ کے روز پیش آنے والے واقعات کی آزادانہ اور عدالتی تحقیقات کرائی جائیں،پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ن لیگ پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہاتھوں سے ٹھپے لگائے گئے ، جہاں 25فیصد سے زیادہ ٹرن آوٹ نہیں وہاں 90فیصد کیسے ہوگیا؟،سسٹم ہار گیا تو کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا ، جمہوریت کا نقصان ہوگا ایسی چیزیں کسی کے مفاد میں نہیں ۔