گورننس کا بیڑہ غرق ،فضل الرحمن کس بات پر معافی مانگیں،جے یوآئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رہنما جے یوآئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے فضل الرحمن کس بات پر معافی مانگیں، معافی کا مطالبہ تو اس بات پر کیا جانا چاہیے اگر کوئی کہے آپ خیبرپختونخوا میں متوازی لشکر بنا لیں اور لوگوں کا خود مقابلہ کریں۔

کامران مرتضیٰ نے کہاخیبر پختونخوا،بلوچستان میں گورننس کا بیڑہ غرق ہوگیا ،حالات انتہائی خراب ہیں۔