آزاد کشمیر کو الیکٹرو بسیں دینے پر پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے رجوع

:( )آزاد کشمیر کو الیکٹرو بسیں دینے کے اعلان پر پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔


سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئربخاری نےچیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل سےملاقات کی اورتصویروں والی الیکٹروبسیں آزادکشمیر انتظامیہ کو دینے پر نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ۔

نیئربخاری نےکہا سیاسی رشوت کے ذریعے پنجاب کےعوام کے پیسوں سے انتخابات خریدنےکی کوشش ہورہی ہے،انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد انتظامیہ کا ایسا اقدام قوانین کی خلاف ورزی ہے،ٹیکس کے پیسوں سےخریدی گئی بسوں پر اپنی تصویر لگائی گئی ،کیا بسیں جاتی امرا کے اکاؤنٹ سےخریدی گئی ہیں؟۔