نئی دہلی(مشرق نیوز)اداکار راجپال یادیو کو پروڈکشن کمپنی کے غیر ادا شدہ قرض کی وصولی کےلئے سینٹرل بینک آف انڈیا کی جانب سے کارروائی شروع کیے جانے کے بعد نئی مالی مشکلات درپیش ہیں۔
بینک نے اتر پردیش میں آبائی جائیداد پر ضبطی کا نوٹس چسپاں کردیا اور خبردار کیا اگر مقررہ مدت میں بقایا رقم ادا نہ کی گئی تو گروی رکھی گئی جائیدادوں کی نیلامی کی جاسکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بقایا جات بڑھ کر 16 کروڑ 61 لاکھ روپے ہو چکے ،34 دنوں کے اندر ادائیگی نہ کی گئی تو بینک 9 ستمبر کو مقررہ آن لائن نیلامی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
اداکار راجپال یادیو کی اتر پردیش میں آبائی جائیداد پر ضبطی کا نوٹس چسپاں


















