پاک ترکیہ اقتصادی شراکت داری امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے، وزیراعظم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان ،ترکیہ کے درمیان اقتصادی شراکت داری نئے اور نہایت امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تاریخی شہر استنبول میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات انتہائی خوشی کا باعث بنی، گفتگو میں پاکستان ترکیہ سٹریٹجک شراکت داری کے تمام اہم پہلووں کا احاطہ کیا گیا،تنازعات کے حل اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے مکالمہ ہوا، سفارت کاری و باہمی احترام ہی واحد پائیدار راستہ ہے۔

شہبازشریف نے کہادوطرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کے مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا،برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور بلند مقام تک لے جائیں گے، بزنس کانفرنس میں ترکیہ کی متحرک کاروباری برادری کے ممتاز نمائندوں سے ملاقات کا بھی موقع ملا۔