نورین نیازی کا بیان ناقابل معافی ہے،بیرسٹر دانیال چودھری


راولپنڈی :(بیورورپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے نورین نیازی کابیان ناقابل قبول، ناقابل معافی اور قومی مفادات کے منافی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاحکومت قومی سلامتی، ریاستی وقار، خودمختاری اور ملکی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،کسی بھی منفی بیانیے یا پروپیگنڈے کو ہر سطح پر بھرپور انداز میں مسترد کیا جائے گا،حکومت قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کےلئے ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔