سہیل آفریدی نے میں شرح خواندگی 35 فیصد بڑھانے کا ہدف مقرر کریا


پشاور: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی زیر صدارت ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پراہم بیٹھک،ہر بچے تک عالمی معیار کی تعلیم پہنچانے کےلئے نظام میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا پڑھو خیبر پختونخوا منصوبے کے تحت صوبے کا مکمل نصاب ڈیجیٹلائز کیا جائےگا اور تمام درسی کتب طلبہ کو موبائل فون پر دستیاب ہوں گی ،طلبہ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کسی بھی وقت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات کے ذریعے سکول سے باہر لاکھوں بچوں کو تعلیمی دھارے میں لایا جائے گا ،ٹیکنالوجی کی مدد سے دور دراز اور تعلیمی سہولیات سے محروم علاقوں کے بچوں تک بھی معیاری تعلیم پہنچائی جائے گی،حکومت کا ہدف آئندہ دو برس کے دوران صوبے میں شرح خواندگی میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کرنا ہے، 5 ارب کی ایک مرتبہ سرمایہ کاری سے سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کی بچت ممکن ہوگی،سرمایہ کاری محکمہ تعلیم کے بجٹ کے مقابلے میں معمولی مگر نتائج کے اعتبار سے انقلابی ثابت ہوگی۔