عراقچی سے رابطہ،فریقین کشیدگی میں کمی ،تحمل کا راستہ اختیار کریں،اسحاق ڈار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا فریقین اسلام آبادمفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی ،تحمل کا راستہ اختیار کریں، خطے میں پائیدار امن و استحکام کےلئے مذاکرات و سفارتکاری موثر راستہ ،پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کےلئے تیار ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔