سپیکر سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، قانون سازی پر تبادلہ خیال


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات،قانون سازی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود رہے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی اسمبلی کی کارروائی کے طریقہ کار پر بات چیت اوراجلاس کے دوران ماحول بہتر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔