مظفر آباد: (بیورورپورٹ)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی دہشتگردی،8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
ترجمان آزاد کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا مغوی اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، کالعدم تنظیم فوری رہا کرے، اہلکاروں کو نقصان ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے،راولاکوٹ میں عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی، خواتین ،بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا،آزاد کشمیر کے عوام پرتشدد احتجاج کو مسترد کرتے ہیں، عوام نے تنظیم سے رابطے منقطع کرلیے، شرپسندوں نے لوگوں کو دھمکیاں دیں، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، ریاست پہلے کمزور تھی نہ اب کمزور۔
ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں،کالعدم تنظیم کا واحد مقصد ریاستی عملداری کو کمزور کرنا ہے، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کسی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،تحمل کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی دہشتگردی،8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا


















