مورچہ بنددہشتگردوں کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں،آزاد کشمیر پولیس

راولاکوٹ:(مشرق نیوز) آزاد کشمیر پولیس کے ترجمان ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا ہے راولا کوٹ کی عمارتوں پر مورچہ بنددہشتگردوں کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہامسلح حملہ آور راولا کوٹ کی مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہو کر فورسز پر حملہ آور ہو رہے ہیں، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،حملوں میں رینجرز اہلکار شہید ،متعدد شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیا،شرپسندوں کے تانے بانے کسی اور جگہ سے ملتے ، ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

ترجمان آزاد کشمیر پولیس نے کہا سکیورٹی فورسز ،اداروں پر حملہ کسی صورت قبول نہیں، قانون نافذ کرنےوالے ادارے مسلح جتھوں کےخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں،ریاستی اداروں نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ،حملہ کرنےوالوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، شرپسند عناصر آزادکشمیر کے امن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، آزادکشمیر کاامن کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے۔