صاحبان اقتدار اپنے ملک کے مسئلے بھی حل کریں، مفتی منیب الرحمن


کراچی(بیورورپورٹ)عالم دین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے 40سال تک نظام عدل کاانصاف نہ دینا ظلم ہے،صاحبان اقتدار نے عالمی مسائل حل کرلیے، اپنے ملک کے مسئلے بھی حل کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہاآئی پی پیز کا مسئلہ حل کیاجائے، ملکی معیشت کاحال دیکھ لیںصوبوں کے حصے اور سود ادائیگی کے بعد کچھ بچتا نہیں،حکومت سودی نظام ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، روایتی بینکوں کے ایک لاکھ عملے کی تربیت کرنے کو تیار ہیں۔