ریاض :(مشرق نیوز) حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی ہوگئے۔
سعودی عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا یمن کے حوثی باغیوں نے جنوبی صوبہ نجران پر حملہ کیا ،زخمیوں میں 7 سعودی ، ایک یمنی، 2 مصری ،پاکستانی شہری اور4سالہ بچہ بھی شامل ہے،حوثیوںنے شہری آبادی کو اندھا دھند نشانہ بنایا، حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی اورخطے کے امن و استحکام کےلئے سنگین خطرہ ہے ،شہریوں کے تحفظ کےلئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
علاوہ ازیں سعودی حکام نے کہا ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ مملکت میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں ،سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا، عراقی ملیشیائیں ،یمن کے حوثی جنگجو پاسداران انقلاب کی رہنمائی میں حملہ کر سکتے ہیں، انٹیلی جنس اداروں نے ڈرونز ،میزائلوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا،ممکنہ خطرات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
اپنے بیان میں حکام نے خدشہ ظاہر کیا توانائی تنصیبات، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،کشیدہ صورتحال کے باوجود ایران سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے سفارتی رابطے ،مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی


















